ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی میں نامعلوم سواری کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

ڈانڈیلی میں نامعلوم سواری کی ٹکر میں بائک سوار ہلاک

Wed, 29 Aug 2018 21:13:29    S.O. News Service

بھٹکل 29/اگست (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے ڈانڈیلی میں ایک نامعلوم سواری کے بائک کو ٹکر دے کر فرار ہونے کے نتیجے میں بائک سوار کی موقع پر ہی مو ت واقع ہوگئی۔ حادثہ آج بدھ شام کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مرنے والے بائک سوار کی شناخت دھارواڑ ضلع کے کلیان نگر کے رہنے والے سدانند بسو پربھو پاٹل (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

سدانند اپنی بائک پر سوار ڈانڈیلی سے دھارواڑ  جارہا تھا کہ ڈانڈیلی کے تاٹگیرا نامی مقام پر یہ حادثہ پیش آیا۔

ڈانڈیلی مضافاتی پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور پولس فرار ہونے والی سواری کی تلاش میں ہے۔


Share: